• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ لبنان ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ لبنان میں تہران اور بیروت کے درمیان جاری تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کا جائزہ لیں گے-

    بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایرا ن کے سفیر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، لبنان کے دورے میں تہران اور بیروت کے درمیان خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیں گے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کو لبنان کے دورے پر بیروت جائیں گے- لبنان میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ لبنان کے موقع پر ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کے سلسلے میں لبنانی شخصیات اور حکام سے ملاقات، ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ لبنانی حکومت اور قوم کی ہمراہی و یکجہتی، ایٹمی سمجھوتے کے پہلؤوں اور اس سے حاصل ہونے والے مواقع، لبنان کے مسائل اور دو طرفہ باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال، وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ بیروت کے اہم مقاصد ہیں- 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ لبنان ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top