اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے فضائی شعبے میں تعاون میں توسیع کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق ایران کے شہری ہوابازی کے ادارے کے قانونی اور بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل مراد اسماعیلی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے متعلقہ اداروں کے وفود کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافے اور تعاون میں توسیع کا جائزہ لیا گیا- انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر دونوں ملکوں کی ایئر لائنیں کابل، قندھار، مزار شریف اور ہرات کے لئے پروازوں کے سلسلے میں ضرورت کے مطابق منصوبہ بندی کریں گی- اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایران اور افغانستان کی ایئر لائنوں کے لئے ہفتے میں نو پروازوں پر اتفاق کیا گیا ہے-

0 comments:
Post a Comment