• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 6, 2015

    امریکی طیارے کی ترکی سے پرواز کے بعد داعش پر بمباری

    امریکا کے ایک مسلح ڈرون نے ترکی کے ایک ہوائی اڈے سے اڑنے کے بعد شام کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ  داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
    امریکا نے پہلی مرتبہ شام میں داعش پر حملے کے لیے ترکی کا ہوائی اڈا استعمال کیا ہے۔ایک ترک عہدے دار کے مطابق امریکا کے ایک ڈرون نے شام کے شمال مشرقی شہر الرقہ کے نزدیک فضائی حملہ کیا ہے۔واضح رہے کہ الرقہ شام میں داعش کا مضبوط گڑھ ہے اور اس کی خود ساختہ خلافت کا صدر مقام سمجھا جاتا ہے۔
    امریکی ڈرون نے ترکی کے انچرلیک ائیربیس سے اڑان بھری تھی۔ترکی نے حال ہی میں امریکا کو اپنے اس ہوائی اڈے کو شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکی طیارے کی ترکی سے پرواز کے بعد داعش پر بمباری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top