• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں: بروجردی ۔

    ایران کی پارلیمنٹ کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی سامراجی خصلت کے باعث اسلامی جمہوریہ ایران، اس پر اعتماد نہیں کرتا-

    اسلامی جمہوریہ ایران کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اتوار کو ایک نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا کیونکہ امریکہ، اپنی سامراجی خصلت، مظلوم فلسطینی عوام اور یمنی عوام کے قتل عام کے لئے سعودی عرب کی حمایت کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے مدمقابل کھڑا ہوا ہے جو مظلوموں کا حامی ہے- انھوں نے پارلیمنٹ میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا سنجیدگی سے جائزہ لئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک، اس معاہدے میں اپنے وعدے پر عمل نہیں کریں گے تو ایران بھی اپنے کسی وعدے کی پابندی نہیں کرے گا- علاء الدین بروجردی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ویانا ایٹمی معاہدہ دو طرفہ ہونا چاہئے، کہا کہ اگر انھوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں قابل بھروسہ نہیں ہیں تو ایران بھی اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کرے گا اور اپنی ایٹمی سرگرمیاں ماضی کی سطح پر دوبارہ شروع کردے گا- ایران کی پارلیمنٹ کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے امریکہ میں ویانا ایٹمی معاہدے کے جائرے اور پابندیاں اٹھائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے پابند ہیں اور معاہدے میں یہ بھی موجود ہے کہ کانگریس اپنی منظور کردہ پابندیاں اٹھا لے گی لیکن اگر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو جوابی اقدام کے لئے ایران کا حق محفوظ ہے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں: بروجردی ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top