• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 11, 2015

    مصر: سربراہ القاعدہ کے بھائی کے خلاف عدالتی فیصلہ مؤخر

    مصر: سربراہ القاعدہ کے بھائی کے خلاف عدالتی فیصلہ مؤخر




    مصر میں ایک عدالت نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹرایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا ہے جبکہ ان کے شریک دس ملزمان کو ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
    عدالتی ذرائع کے مطابق محمد الظواہری کے خلاف فیصلہ 27 ستمبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔انھیں اگست 2013ء میں ملک کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی کے بعد ان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
    محمد الظواہری اور سڑسٹھ مدعاعلیہان کے خلاف القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور سرکاری تنصیبات ،سکیورٹی فورسز اور مصر کی عیسائی اقلیت پر حملوں کی سازش کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے مگر ان کے وکیل نے ان تمام الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: سربراہ القاعدہ کے بھائی کے خلاف عدالتی فیصلہ مؤخر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top