ترکی میں ایک
نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ولیمے کے لیے جمع کی گئی تمام رقم شامی مہاجرین کو کھانا
کھلانے کے لیے خیرات کردی ہے۔
ترک دولھا فتح اللہ عزمچو اوغلو کی حال ہی میں ایسریٰ پولاط سے شادی
ہوئی ہے۔انھوں نے اس موقع پر اپنے رشتے داروں اور عزیز واقارب کے لیے لمبی چوڑی
دعوت کرنے کے بجائے ترکی کے جنوبی وسطی شہر کیلس میں پناہ گزین کیمپ میں مقیم چار
ہزار شامی مہاجرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک خیراتی ادارے کمسے یوک مو (کے وائی ایم)
کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ شامی مہاجرین کے لیے کھانے کی دعوت کی تجویز
دُولھا کے والد نے دی تھی۔وہ اس تنظیم کے ایک فعال رضا کار ہیں۔
خاتون ترجمان کے بہ قول انھوں نے سوچا کہ جب ان کے پڑوس میں موجود
لوگوں کو کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے،تو ایسے میں ولیمے کی دعوت کا
اہتمام غیر ضروری ہے۔

0 comments:
Post a Comment