• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 6, 2015

    مصر:الازہر ملازمین پر اخوان سے لاتعلقی ثابت کرنا لازم

    مصر:الازہر ملازمین پر اخوان سے لاتعلقی ثابت کرنا لازم


    مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے اپنے تمام ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر اخوان المسلمون سمیت تشدد پر ابھارنے والی تمام تنظیموں سے قطع تعلقی کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    جامعہ الازہر کے سیکرٹری ڈاکٹر عباس شومان کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق جامعہ الازہر کے تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ حکومت کے خلاف سرگرم تنظیموں سے اپنی عدم وابستگی کا ثبوت پیش کریں کیونکہ ایسے ادارے اور تنظیمیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:الازہر ملازمین پر اخوان سے لاتعلقی ثابت کرنا لازم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top