• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    سعودی عرب خودکش دھماکے کے مرتکب کی تصویر جاری


    جنوبی سوڈان کے شہر ابھا میں ایمرجنسی فورس کی مسجد میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر انتہا پسند تنظیم 'داعش' نے ممکنہ خودکش بمبار 'ابو سنان النجدی' کی آڈیو ریکارڈنگ اور تصویر جاری کر دی۔
    داعش نے دعوی کیا کہ ریکارڈ شدہ صوتی پیغام ابھا مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار دہشت گرد کی وصیت ہے، جسے انہوں نے حملے سے قبل ریکارڈ کرایا۔ تنظیم کی ہم خیال ویب سائٹس پر اسی مبینہ وصیت سے شہ سرخیاں جمائی گئی ہیں۔
    خودکش بمبار کی ریکارڈ شدہ صوتی وصیت اور تصویر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے کہ جب سعودی وزارت داخلہ ان دنوں خودکش بمبار کی شناخت اور جرم کی دوسری تفصیلات کے ثبوت جمع کرنے میں مصروف ہے۔ اس تفصیل کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب خودکش دھماکے کے مرتکب کی تصویر جاری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top