عراق اور شام میں
برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کے شمالی صوبے حلب میں ایک گاؤں پر حملہ
کرکے اپنے مخالف سینتالیس مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حملے کے بعد بیس
باغی جنگجو لاپتا ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی
عبدالرحمان نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ داعش کے ایک بمبار نے ہفتے کی شب حلب کے
شمال میں واقع گاؤں ام حوش میں ایک فوجی چوکی پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔اس
فوجی چوکی پر داعش کے مخالف شامی مزاحمت کاروں کا قبضہ تھا۔اس حملے میں سینتیس
جنگجو ہلاک ہوگئے۔
اس خودکش بم دھماکے کے بعد داعش کے جنگجوؤں کی مخالف گروپ سے خونریز
لڑائی ہوئی ہے اور اس میں دس مزاحمت کار مارے گئے ہیں۔داعش نے گاؤں پر قبضہ کر لیا
ہے۔رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس گاؤں پر قبضے کا مقصد ایک اور قصبے ماریا کی
ناکا بندی ہے جہاں داعش کے مخالف باغی گروپوں کے اسلحے کے ڈپو اور سامان رسد کے
ذخائر موجود ہیں۔

0 comments:
Post a Comment