• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 6, 2015

    سعودی عرب: مسجد میں خودکش بم دھماکا،13 افراد جاں بحق


    سعودی عرب کے جنوبی شہرأبھا میں جمعرات کو نمازِظہر کے وقت ایک مسجد میں خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ سکیورٹی افسر جاں بحق اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔خودکش بم حملے کا نشانہ بننے والی مسجد سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کے زیر انتظام ہے اور خودکش حملہ آور نے نماز ظہر کی ادائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
    سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل الاخباریہ نے بم دھماکے میں سترہ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔تاہم سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔انھوں نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے خصوصی اسلحہ اور حربی یونٹ (ایس ڈبلیو اے ٹی، سوات) کے ارکان ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بم دھماکا داخلی سکیورٹی کی ذمے دار سوات ٹیم کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد أبھا میں ایمرجنسی سروسز کی پوسٹ کے زیر انتظام ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: مسجد میں خودکش بم دھماکا،13 افراد جاں بحق Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top