کویت نے دوہفتوں کیلئے تیل کی پیداوارروک دی
کویت نے دوہفتوں کیلئے تیل کی پیداوارروک دی ،عالمی سطح پر خام تیل
کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ۔کویتی وزیر تیل علی العمیرنے دورۂ قطر کے دوران کو
یتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اوسطاً2لاکھ بیرل روزانہ تیل پیدا
کرنے والی وافرہ آئل فیلڈز کو کم ازکم دو ہفتوں کیلئے بند کردیا جائے گا ۔علی
العمیر نے کہاکہ دوہفتوں کے بعد تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ مرمت کے
بعد کیا جائے گا ۔تاہم امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی شیفرون آئل
کمپنی نے وافرہ آئل فیلڈز میں اپنی اتحادی کویت گلف آئل کمپنی کو مطلع کیاہے کہ اس
نے کویتی حکا م کے ساتھ تیل کے کنوؤں پر حق کے تنازعہ کے باعث فی الحال تیل کے
کنوؤں سے پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔واضح رہے کہ وافرہ آئل فیلڈزکویت اور
سعودی عرب دونوں ممالک کی مشترکہ ملکیت ہیں اور دونوں ہی اس کی تعمیر ودیکھ بھال
مشترکہ طورپرہی کرتے ہیں ۔صنعتی ماہرین اور کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق پیداوار
بند کرنے کا فیصلہ خلیجی اتحادی ممالک کی آئل فرم کمپنیوں میں جھگڑے کے بعد کیاگیا ۔

0 comments:
Post a Comment