مصر میں عام انتخابات اسی سال ہوں گے : صدر السیسی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تین بار ملتوی کیے جانے
والے انتخابات کو اسی سال کروانے کا اعلان
کیا ہے ۔انھوں نے ایک ہسپانوی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مارچ
میں نہ ہو سکنے والے انتخابات کو اس سال کے آخر میں ہر صورت میں کروایا جائے گا ۔
انھوں نے انقلاب کے ذریعے بر طرف کیے جانے والے سابق صدر محمد مرسی کے بارے میں
کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اسوقت مصری عوام کی خواہشات کا
احترام کرنے والی ایک انتظامیہ موجود ہے اور ملک میں ماضی سے زیادہ جمہوریت پائی
جاتی ہے ۔ انھوں نے یورپی لیڈران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر مصر زوال پذیر ہوا
تو اس سے یورپ کو تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گاکیونکہ مصر عراق، شام یا پھر یمن
سے بالکل مختلف ہے ۔

0 comments:
Post a Comment