مصری
عدالت سے اخوان
المسلمون کے 68 کارکنان برّی
مصر کی ایک عدالت نے حیران کن طور پر کالعدم اخوان
المسلمون کے ارکان سمیت اڑسٹھ سیاسی کارکنان کو غیر قانونی اجتماعات کے انعقاد اور
سکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزامات میں قائم مقدمے میں برّی کردیا ہے۔
عدالت نے ان تمام مدعاعلیہان کو 25 جنوری کو کسی
اجازت کے بغیر مظاہرے کرنے کے الزامات میں پچاس، پچاس ہزار مصری پونڈز( 6553
امریکی ڈالرز) جرمانہ عاید کیا ہے۔انھوں نے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کی
2011ء میں عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں رخصتی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر
مظاہروں میں حصہ لیا تھا اور جلوس نکالے تھے۔

0 comments:
Post a Comment