• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 1, 2014

    کویت سمیت خلیجی ممالک نے غیر ملکی ورکروں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

    کویت سمیت خلیجی ممالک  نے غیر ملکی ورکروں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا



    خلیجی ممالک کے لیبر وزراءاس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ آئندہ سے غیر ملکیوں کو اپنے ممالک میں کام دینے سے قبل انہیں مہارت کے ٹیسٹ اور سرٹیفکیشن کے عمل سے گزرنا ہو گا۔اس فیصلے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے محنت کش شدید متاثرہوں گے۔ متحدہ عرب عمارات اور کویت نے نیا سسٹم پہلے ہی تجرباتی طور پر اپنا لیا ہے جبکہ 2015ءکے آخر تک تمام خلیجی ممالک میں یہ لاگو ہوجائے گا۔کویت میں ہونے والی میٹنگ میں ان وزراءنے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ایک ویب سائیٹ بنائی جائے گی جہاں تین ممالک بشمول پاکستان، بھارت اور فلپائن کے ورکرز کو نوکری دینے سے قبل ان کی مہارت کا ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں انہیں اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ وہ اس نوکری کے لئے موزوں بھی ہیں یا نہیں۔اس طرح کے سسٹم کے لاگو ہونے کے بعد پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ورکرز پر خلیجی ممالک کے دروازے بند ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن خلیجی ممالک کی حکومتیں بضد ہیں کہ اس طرح ان کے ممالک میں سیکورٹی حالات بھی بہتر ہو سکیں گے اور جعلی ورکروں کے لئے آنا بھی مشکل ہو جائے گا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت سمیت خلیجی ممالک نے غیر ملکی ورکروں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top