سیناء میں
دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن جاری،5 ہلاک
مصر میں اتوار کے روز شمالی سیناء کے علاقے شیخ
زوید اور رفح میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور پولیس فورسز کے مشترکہ
کریک ڈاؤن میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 3 گرفتار ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شیخ زوید اور رفح کے علاقے میں فوج نے
دہشتگردوں کی ایک چوکی پر حملہ کر کے
5 کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا۔

0 comments:
Post a Comment