منشیات کے دھندے میں ملوّث 392 افراد گرفتار
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اطلاع
دی ہے کہ اس نے گذشتہ دوماہ کے دوران مملکت بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں میں
منشیات کے دھندے میں ملوّث ہونے کے الزام تین سو بانوے افراد کو گرفتار کر لیا ہے،سعودی
وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے اتوار کو نیوز کانفرنس میں بتایا
ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد منشیات کی اسمگلنگ اور خرید وفروخت میں ملوّث تھے۔ان
میں ایک سو تین سعودی شہری ہیں اور باقی چھبیس مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment