• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    امریکا کا ایران مخالف سیاسی محاصرہ ختم ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران مخالف سیاسی محاصرہ ختم ہو چکا ہے۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے تسنیم خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ابھی تک مشترکہ جامع ایکشن پلان کے جائزے کے سارے مراحل طے نہیں ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود یورپ کے سیاسی اور اقتصادی حکام نے ایران کے دورے شروع کر دیئے ہیں۔ علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ یورپی حکام کے دوروں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکا کا مسلط کردہ سیاسی محاصرہ اور ظالمانہ پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور اب ایران کا دورہ کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ ایران کے دورے میں یورپی حکام کی دلچسپی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یورپی ممالک ایران کی عظیم اقتصادی منڈی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایٹمی مذاکرات اور ایٹمی معاہدے کو ایران اور دنیا بھر کے حالیہ ہفتوں اور دنوں کے اہم واقعات میں سے قرار دیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکا کا ایران مخالف سیاسی محاصرہ ختم ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top