• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    ہمسایہ ممالک میں سرمایہ کاری ایران کی ترجیح ۔


    ایرانی صدر حسن روحانی نے ہمسایہ ممالک میں سرمایہ کاری کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل کے دن تہران میں جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر صنعت و اقتصاد شاہین مصطفی اف سے ملاقات میں ہمسایہ ممالک میں سرمایہ کاری کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا- صدر مملکت نے کہا کہ ایران جمہوریہ آذربائیجان سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو ترجیح دیتا ہے اور تمام میدانوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔  حسن روحانی نے مزید کہا کہ شمال جنوب کوریڈور دونوں ممالک کے تعلقات کی توسیع اور تقویت میں اہم کردار کا حامل ہے۔ ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جمہوریہ آذربائیجان قفقاز کے علاقے تک ایران کی رسائی کا دروازہ ثابت ہو سکتا ہے اور جمہوریہ آذربائیجان بھی ایران کے راستے سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور ان آبی راستوں کے ذریعے اس کی رسائی دنیا کے تمام ممالک تک ہو سکتی ہے۔ لہذا اس گنجائش اور موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں باہمی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے۔ جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر صنعت و اقتصاد شاہین مصطفی اف نے بھی اس ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی عظیم کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام اس عظیم کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ خطے اور دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لئے مفید واقع ہو گا اور اقوام عالم کے لیے اس کے بہت مفید نتائج برآمد ہوں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہمسایہ ممالک میں سرمایہ کاری ایران کی ترجیح ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top