• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    دشمن سافٹ وار کے ذریعے اہداف حاصل کرنے کے درپے ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز نے کہا ہے کہ دشمن سافٹ وار کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے کے درپے ہے-
    آئی آر آئی بی، کے سربراہ  محمد سرافراز نے منگل کے روز آئی آر آئی بی کے کانفرنس ہال میں ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ڈائریکٹروں کے قومی اجلاس میں ایٹمی مذاکرات سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی- انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی بی کا ادارہ ناقدین کو شریک کر کے مختلف طریقوں سے ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کا جائزہ لے رہا تھا - انہوں نے کہا کہ یہ کام وسیع پیمانے پر کیا گیا البتہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اور حامی افراد سرکاری ریڈیو ٹی وی سے ہمیشہ استفادہ کرتے ہیں-  محمد سرافراز نے کہا کہ اس مرحلے میں ہم رائے عامہ کے سامنے موضوع کو پیش کرنے میں کامیاب رہے اور سروے رپورٹوں نے بھی اس موضوع کو واضح کرنے میں مدد دی- آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز نے ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد دشمن کی تشہیراتی روش کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں ہمیں دشمن کی نئی تشہیراتی جنگ یا میڈیا وار کا سامنا ہے اور دشمن سافٹ وار اور جدید آلات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے درپے ہے- انہوں نے کہا کہ سرکاری ریڈیو ٹی وی کے ڈائیریکٹروں کو چاہئے کہ وہ میڈیا میں علمی و تحقیقی کام انجام دیتے ہوئے دشمن کو پہچنوانے کا مناسب طریقہ تلاش کریں-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دشمن سافٹ وار کے ذریعے اہداف حاصل کرنے کے درپے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top