• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    جنوبی یمن کے سیاست دانوں کی لاٹری نکل آئی

    سیاسی حالات نے جنوبی یمن کو سیاسی فوقیت دلوا دی

    یمن میں اس وقت ایک طرف حوثی باغی اور ان کے ہمراہ سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیا لڑ رہی ہے اور دوسری جانب آئینی حکومت کی بحالی کے لیے فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی پیش قدمی جاری ہے۔ اس وقت یمنی مزاحمتی قوتوں نے ملک کے جنوبی حصے عدن کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ نائب صدر اور وزیراعظم خالد بحاح سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار عدن واپس آ چکے ہیں۔یمن جغرافیائی اعتبار سے دو بڑے حصوں شمالی اور جنوبی میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں ملک کے اعلیٰ عہدوں پر بیشتر جنوبی یمن کی قیادت فائز ہے۔ صدر عبد ربہ منصور ھادی اور وزیراعظم خالد بحاح سمیت کئی اہم شخصیات کا تعلق جنوبی یمن سے ہے۔ چند ماہ قبل جب یمن میں مفاہمتی مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کی کوشش کی گئی تھی تو اس وقت اعلیٰ عہدیوں پر تعیناتی کے حوالے سے ایک نیا فارمولہ طے پایا تھا۔ اس فارمولے کے تحت جنوبی یمن سے دو اور شمالی یمن سے ایک اہم شخصیات کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں میں سے ایک دیا جائے گا۔ عہدیداروں کی تقسیم علاقائی اور جغرافیائی بنیادوں پر نہیں تھی بلکہ سیاسی حالات نے ایسی فضاء پیدا کر دی تھی۔ انہی تقرریوں میں انجینیر حیدر العطاس، ڈاکٹر احمد عبید بن دغر اور عبدالعزیز جباری شامل ہیں جو جنوبی یمن کے باشندے ہونے کے باوجود عوامی جمہوریہ یمن کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنوبی یمن کے سیاست دانوں کی لاٹری نکل آئی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top