یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں لڑنے والی ملیشیا نے ایک بریگیڈ فوج کو ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس کرنے کے بعد العند فوجی اڈے پر مغرب کی سمت سے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مزاحمتی ملیشیا نے فوجی اڈے کی طرف اپنی سپاہ کی پیش قدمی شروع کر دی ہے۔العند فوجی اڈے پر مغربی سمت سے حملے کے لیے بریگیڈئر فضل حسن کی قیادت میں فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے کارکن آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نواز فورسز کو الصبیحہ نامی ایک مقامی قبیلے کے جنگجوئوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ حکومت نواز قوتوں نے مغرب کی سمت سے آہستہ آہستہ پیش قدمی شروع کی ہے جب کہ اسی فوجی اڈے کو شمال کی جانب سے القاعدہ نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ العند فوجی اڈے کے قریب المثلث کے مقام سے بھی حکومتی فورسز نے پیش قدمی کی تیاری شروع کی ہے۔
یمن: العند فوجی اڈے پر مغربی محاذ سے حملے کا منصوبہ تیار

0 comments:
Post a Comment