مصر اورامریکا کا ایک مرتبہ پھر مضبوط تعلقات بنانے کا اعادہ
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا اور مصر کشیدگی اور انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کے باوجود ایک مرتبہ پھر اپنے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کی جانب لوٹ رہے ہیں۔وہ قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ''دونوں ملکوں کے درمیان عسکری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوا ہے''۔انھوں نے مصر کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور نہرسویز استعمال کرنے کی اجازت دینے کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے مصری حکام سے لیبیا کے ساتھ واقع سرحد پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔اس موقع پر مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا کہ ان کے ملک کا امریکا کے ساتھ کوئی بڑا عدم اتفاق نہیں پایا جاتا ہے۔البتہ بعض امور پر ان کے درمیان نقطہ نظر کا فرق ہے اور یہ ایک فطری بات ہے۔
0 comments:
Post a Comment