• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    عدن کی حفاظت کے لئے 3 ہزار فوجی تعنیات



    حال ہی میں حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے عدن شہر کو دوبارہ باغیوں کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے لئے تین ہزار فوجیوں کو پورے ساز و سامان کے ساتھ میدان میں اتارا جا رہا ہے۔
    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک حوثی نے اپنے حالیہ خطاب میں بالواسطہ طور پرعدن میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ بقول عبدالمالک حوثی یہ 'جز وقتی نقصان ہے' جبکہ ان کے سیاسی مخالف اسے 'کامیابی' تصور کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات معزول صدر صالح کے حامی اور حوثی ملیشیا کی طرف سے ہزیمت کا اعتراف ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عدن کی حفاظت کے لئے 3 ہزار فوجی تعنیات Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top