• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    یمن کے سرحدی علاقے سے گولہ باری، سعودی شہری جاں بحق


    یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے کی جانب گولہ باری سے ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔
    سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان علی بن عمیرالشہرانی کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ نجران میں اتوار کی صبح ایک مکان پر گولہ گرا ہے۔ایس پی اے نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ یہ گولہ کس جانب سے آیا ہے۔
    تاہم یمن کے شمالی علاقوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجو موجود ہیں اور وہ ماضی میں بیسیوں مرتبہ سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کی جانب گولہ باری کرچکے ہیں۔جمعہ کے روز حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں گولہ باری سے تین فوجی شہید اور سات سرحدی محافظ زخمی ہوگئے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کے سرحدی علاقے سے گولہ باری، سعودی شہری جاں بحق Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top