• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    سعودی، امریکا، اور روس کے وزرائے خارجہ کا قطر میں اہم اجلاس

    شام میں عبوری دور کے لیے بشار الاسد کو قبول کرنے کی تجویز

    رُوس کی وزارتِ خارجہ نے خبر دی ہے کہ وزیرخارجہ سیرگئی لاروف جلد ہی خلیجی ریاست قطر کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی ہم منصب جان کیری اور سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں شام کے بحران کے پُرامن حل اور شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کی سرکوبی کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
    روس کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے متعلق اہم مذاکرات کا ایک دور کرچکے ہیں۔ ان مذاکرات کے بعد روس مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موثر بنانے بالخصوص داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے شامی رجیم کو بھی عالمی اتحاد میں شامل کرنا چاہتا ہے۔روسی حکومت کی طرف سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 'داعش' سمیت تمام عسکریت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے وسیع ترعالمی اتحاد تشکیل دیا جائے جس میں شام میں صدر بشار الاسد اور ان کی حکومت کے کردار کو تسلیم کیا جائے۔ قطر میں تین ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی، امریکا، اور روس کے وزرائے خارجہ کا قطر میں اہم اجلاس Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top