• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    ترکی:کرد جنگجو کے خود کش بم حملے میں دو فوجی ہلاک

    ترکی کے مشرقی علاقے میں ایک خودکش بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ترک حکام نے علاحدگی پسند دہشت گرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے ) پراس بم حملے کا الزام عاید کیا ہے۔
    ترکی کی سرکاری اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار نے اتوار کی صبح بارود سے لدے ایک ٹریکٹر کو مشرقی صوبے اگری کے ضلع دوغو بایزید میں ایک ملٹری اسٹیشن میں دھماکے سے اڑا دیا ہے۔حملے کا نشانہ بننے والے فوجیوں کو داخلی سکیورٹی کی ذمے دار فورس جندراما کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔
    ترک میڈیا نے پی کے کے کے جنگجوؤں پر اس خودکش بم حملے کا الزام عاید کیا ہے۔اس گروپ نے ترک سکیورٹی فورسز پر گذشتہ دو ہفتوں سے حملے تیز کررکھے ہیں اور ان کے ان حملوں کے ردعمل میں ترکی کے لڑاکا طیارے شمالی عراق میں اور اپنے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں۔ان حملوں میں دو ساٹھ سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
    اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے مردین کے ضلع مدیت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔یہ فوجی ایک قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے اور اس پر ایک شاہراہ پر سفر کے دوران بارودی سرنگ سے حملہ کیا گیا ہے۔اس بم حملے کا بھی پی کے کے پر الزام عاید کیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی:کرد جنگجو کے خود کش بم حملے میں دو فوجی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top