| مصری فوج کے خلیجی مشن میں چھ ماہ کی توسیع |
مصر کی نیشنل ڈیفنس کونسل نے بیرون ملک قومی سلامتی کی خاطر خلیج عرب، بحر احمر اور باب المندب میں موجود اپنی فوج کے قیام کی مْدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی نیشنل ڈیفنس کونسل کا اہم اجلاس ہفتے کو قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، مسلح افواج کے کمانڈر چیف، چیفس آف جنرل اسٹاف، پبلک انٹیلی جنس چیف، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز، ملٹری انٹیلی جنس چیف اور نہر سویز کے ملٹری چیف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش امن وامان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن، علاقائی صورت سلامتی بالخصوص عرب ممالک کے ہاں جاری تبدیلیوں اور ان کے مصر کے سیاسی اور سلامتی کے شعبوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

0 comments:
Post a Comment