مصر جدید اسلحہ خرید کر یمن میں فوجی مداخلت کر سکتا ہے: فرانسیسی ماہر سیاسیات
ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز خرید کر مصر یمن میں فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔یہ خیال نامور فرانسیسی ماہر سیاسیات فرانساو ایسبور نے ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق مصر خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کی ایک وجہ لیبیا اور جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں ہیں۔ اندازہ ہے کہ اگر مصر فرانس سے ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز خریدے گا تو وہ یمن میں فوجی مداخلت کرے گا جو خطے کا ایک اہم ملک ہے، فرانسوا ایسبور نے کہا۔
0 comments:
Post a Comment