• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    صحافی معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان ۔


    ایرانی صدر  نے صحافییوں کو معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان قرار دیا ہے۔
    ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعے کے دن اپنے ایک پیغام میں شہید صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور یوم صحافی کی مبارک باد پیش کی ہے- ایرانی صدر حسن روحانی کے پیغام میں آیا ہے کہ نامہ نگار ہر معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان ہوتے ہیں۔ صدر مملکت نے اپنی حکومت کو ایرانی نامہ نگاروں کے اتحاد اور ان کے یک زبان ہونے کا رہین منّت قرار دیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ آج کی دنیا میں نامہ نگاروں کی جانب سے عوام تک بر وقت اطلاعات کی منتقلی کے ذریعے ہی پائیدار ترقی و پیشرفت کی جا سکتی ہے اور اجتماعی بنیادوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ نامہ نگار اپنی پیشہ ورانہ کوشش سے قومی صلاحیتوں ہور جقائق سے لوگوں کو روشناس کراتے اور برائیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ درحقیقت وہ معاشرے کے رہنماؤں کے امانتدار مشیر ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سترہ مرداد سنہ تیرہ سو ستتر ہجری شمسی مطابق آٹھ اگست انیس سو اٹھانوے کو دہشت گرد گروہ طالبان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے نامہ نگار محمود صارمی اور افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع ایرانی قونصل خانے کے آٹھ ملازمین کو شہید کر دیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں ہر سال سترہ مرداد کو یوم نامہ نگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صحافی معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top