• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    ایران نے ترکی سے متصل سرحد سیل کردی

    ایرانی حکام نے ترکی سے متصل سرحد سیل کرنے کے بعد اپنی طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کا مقصد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ہے۔ تاہم سرحد سیل کرنے کا فیصلہ مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے۔
    ایرانی پولیس چیف حسین اشتری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ترکی سے متصل سرحد سیل کردی ہے اور دونوں طرف آمد ورفت کا سلسلہ معطل کردیا گیا ہے۔
    ایرانی سیکیورٹی اداروں کی مقرب نیوز ایجنسی "تسنیم" کے مطابق پولیس چیف حسین اشتری کاکہنا ہے کہ ایران کی ترکی سے متصل شمال مغربی سرحد کو بند کرنے کا فیصلے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کمیٹی کیجانب سے جاری کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایران کی شمال مغربی سرحد پر گڑبڑ کا اندیشہ تھا جس کے پیش نظر سرحد کو سیل کیا گیا ہے۔ پچھلے چند ایام میں ترکی کے اندر پیش آنےوالے پر تشدد واقعات کے بعد احتیاط کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران نے ترکی سے متصل سرحد سیل کردی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top