جان کیری اور جی سی سی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات
میں اتفاق
امریکا نے خلیجی عرب
ممالک کو اسلحے کی فروخت کا عمل تیز کرنے سے اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے دوحہ میں
امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے
وزرائے خارجہ کے درمیان دوحہ میں سوموار کو ملاقات میں ہوا ہے۔
اس ملاقات کے بعد جان کیری نے نیوزکانفرنس
میں بتایا ہے کہ ''امریکا کی جانب سے خلیجی عرب ممالک کو ماضی میں اسلحے کی فروخت
کا عمل بہت طویل عرصہ چلتا تھا۔اب اس نے عربوں کو درکار اسلحے کی فروخت کا عمل تیز
کرنے سے اتفاق کیا ہے''۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ خلیجی عرب
ریاستوں اور امریکا نے انٹیلی جنس کے تبادلے کے لیے کوششیں بڑھانے سے بھی اتفاق
کیا ہے۔انھوں نے شام میں جاری بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے
سے ہماری پالیسی ہمیشہ کے لیے بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ بشارالاسد اور ان کا
رجیم اپنے ہی عوام کے خلاف سفاکیت کے مظاہرے کے بعد حکومت کا قانونی جواز کھوچکا
ہے۔
انھوں نے کہا کہ شامی بحران پر غور کے لیے
بہت جلد سعودی عرب ،امریکا اور روس کے درمیان ایک سہ فریقی اجلاس ہوگا۔ان کا کہنا
تھا کہ ''بشارالاسد کے اقدامات کی وجہ سے دولتِ اسلامیہ عراق وشام( داعش) کو پھلنے
پھولنے کا موقع ملا ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شام میں جاری بحران کا کوئی فوجی حل
نہیں ہے اور اس کا کوئی سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے''۔

0 comments:
Post a Comment