• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    روس بھی شامی صدر کی حمایت سے پیچھے ہٹنا شروع: ترک صدر

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روس نے بھی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت پر مبنی اپنی پالیسی میں نرمی دکھانا شروع کی ہے اور ولادی میر پوتن بھی اب دھیرے دھیرے صدر اسد کی پشت پناہی اور حمایت سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
    ا ترک صدر نے چین اور انڈونیشیا کے دورے سے واپسی پر ہوائی جہاز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت اب ماضی جیسی نہیں رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ روس کی شام کے بارے میں پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے اور اب صد ولادی میر پوتن بشار الاسد کی حمایت سے "دستکش" ہو رہے ہیں۔
    صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے طویل اورتفصیلی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی شام کا معاملہ زیربحث رہا۔ میں نے محسوس کیا کہ روسی صدر کی "بدن بولی" اب ماضی کی طرح صدر بشارالاسد کی حمایت کے حوالے سے کافی تبدیل ہوچکی ہے۔ وہ اس حقیقت کا ادراک کرنے لگے ہیں کہ شام میں اسد رجیم کی مسلسل حمایت مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس بھی شامی صدر کی حمایت سے پیچھے ہٹنا شروع: ترک صدر Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top