جوہری معاہدہ مشرقِ وسطی کے تحفظ کا ضامن ہے: کیری
گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا گیا تو مصر اور خطے کے دیگر تمام ممالک کی سلامتی کا تحفظ یقینی ہوسکے گا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مصر دونوں جانتے ہیں کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اسی وجہ سے یہ بہت ضروری ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پرامن رکھا جائے۔ اپنی گفتگو میں امریکی وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت پر زور دیا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔ جان کیری کے دورے سے صرف دو روز قبل ہی امریکہ نے مصر کی فوج کو آٹھ 'ایف -16' جنگی طیارے فراہم کیے ہیں جن کا مقصد شدت پسندی کیخلاف جاری مصری فوج کی کارروائیوں میں اسے مدد فراہم کرنا ہے

0 comments:
Post a Comment