• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    امریکا کی داعش مخالف فضائی حملوں میں 459 شہری ہلاک

    امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے عراق اور شام میں  داعش کے جنگجوؤں کے خلاف گذشتہ ایک سال سے جاری فضائی حملوں میں چار سو انسٹھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
    انتہا پسندوں کے خلاف بین الاقوامی فضائی حملوں کی تفصیل جمع کرنے والے ایک پراجیکٹ ''فضائی جنگیں'' (ائیر وارز) نے سوموار کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اعداد وشمار فراہم کیے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں ستاون فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ''دوستانہ فائرنگ'' کے اڑتالیس واقعات میں بھی عام شہری مارے گئے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام میں فضائی حملوں میں داعش اور دوسرے گروپوں کے پندرہ ہزار سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔تاہم ائیر وارز کا کہنا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں ہلاکتوں سے متعلق اطلاعات کی تصدیق میں اسے مشکلات درپیش رہی ہیں۔
    امریکا نے 8 اگست 2014ء کو عراق میں اور 23 ستمبر کو شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں بعض مغربی اورعرب ممالک بھی داعش کے خلاف اس فضائی میں امریکا کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوگئے تھے۔گذشتہ سال سے اب تک امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے عراق اور شام میں اٹھاون سو سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکا کی داعش مخالف فضائی حملوں میں 459 شہری ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top