یمن میں آئینی حکومت کی
بحالی میں سرگرم قوتوں نے شدید لڑائی کے بعد جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے سے
باغیوں سے نکال باہر کیاہے اور اب اڈے کامکمل کنٹرول حکومت نواز فورسز کےہاتھ میں
ہے۔العند فوجی اڈے کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بہ یک وقت فضائی اور زمینی آپریشن
کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثی باغی اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار
ملیشیا بھاگ کھڑی ہوئی۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ یمن میں آئینی حکومت کی
حمایت میں لڑنے والی ملیشیا نے ایک بریگیڈ فوج کو ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے
لیس کرنے کے بعد العند فوجی اڈے پر مغرب کی سمت سے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مزاحمتی
ملیشیا نے فوجی اڈے کی طرف اپنی سپاہ کی پیش قدمی شروع کردی ہے۔
Tuesday, August 4, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment