• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    ایران چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے: علی اکبر صالحی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایٹمی میدان میں چین کے ساتھ تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بدھ کے دن چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے کے بعد ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے دوران چین کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران چین کے ساتھ ایٹمی میدان میں باہمی تعاون میں توسیع کے لئے تیار ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ چینی حکام کے ساتھ ملاقات میں اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کے سلسلے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ چھوٹے کثیر المقاصد بجلی گھروں کے سلسلے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ علی اکبر صالحی بدھ کے دن چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی چین گیا ہے جس میں ایٹمی توانائی کے ادارے کے اعلی حکام شامل ہیں۔ علی اکبر صالحی اپنے اس تین روزہ دورے میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سمیت اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے: علی اکبر صالحی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top