• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    شام: حلب پر داعش کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ

    ڈاکٹروں کی بین الاقوامی خیراتی تنظیم 'ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش اور دیگر مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی سے متاثرہ ایک خاندان کے افراد میں کیمیائی اثرات پائے گئے ہیں۔
    تنظیم کے ایک بیان کے مطابق دو بالغ، ایک تین سالہ اور پانچ روزہ شیر خوار بچی کو شمالی شام کے صوبے حلب میں تنظیم کے زیر انتظام ہسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا تھا۔
    بیان میں بتایا گیا کہ انہیں حملے کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی تنظیم کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا سانس لینے میں دشواری، جلدی سوجن اور آشوب چشم جیسے امراض کا علاج کیا گیا۔ اس کے تین گھنٹے بعد ان کے جسم پر چھالے بن گئے اور انہیں سانس لینا دوبھر ہو گیا۔
    ہسپتال کے عملے نے انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں ایک اور ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس قسم کے علاج کے خصوصی سہولیات موجود ہیں۔
    یہ خاندان حلب کے شمال میں واقع قصبے ماریا سے آئے تھے جہاں پر داعش نے ابھی حال ہی میں شامی باغیوں کے خلاف ایک نیا معرکہ شروع کیا ہے۔ ترکی کی سرحد سے صرف 20 کلومیٹر کی مسافت پر واقع اس قصبے پر گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل گولا باری اور مارٹر حملے جاری ہیں۔
    شام میں ایم ایس ایف کے پروگرام مینیجر پابلو مارکو نے کہا "اگر اس لڑائی میں واقع ہی کیمیائی ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہے تو ہمارے لئے یہ پتہ لگانا مشکل ہو گا کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔"

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: حلب پر داعش کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top