• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 26, 2015

    ترکی میں یکم نومبر کو نئے عام انتخابات کے انعقاد کی توثیق

    ترکی کے الیکشن کمیشن نے صدر رجب طیب ایردوآن کے اعلان کے مطابق یکم نومبر کو ملک میں نئے عام انتخابات کرانے کی توثیق کردی ہے۔
    صدر رجب طیب ایردوآن نے احمد داؤد اوغلو کو نگران وزیراعظم نامزد کرکے انھیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔اسی حکومت کی نگرانی میں نئے انتخابات منعقد ہوں گے لیکن حزب اختلاف کی دو جماعتوں ری پبلکن پیپلز پارٹی اور قوم پرست تحریک پارٹی (پی ایچ پی)نے کہا ہے کہ ان کے ارکان پارلیمان عبوری کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
    ان دونوں جماعتوں کے انکار کے بعد نگران وزیراعظم کردنواز جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور پارلیمان سے باہر غیر جماعتی شخصیات پر مشتمل کابینہ تشکیل دیں گے۔تاہم ایچ ڈی پی کی نئی کابینہ میں شمولیت کا بہت کم امکان ہے کیونکہ احمد داؤد اوغلو اس جماعت کو کالعدم جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کا سیاسی چہرہ قرار دیتے رہے ہیں۔
    صدر طیب ایردوآن کی جماعت انصاف اور ترقی پارٹی (آق) جون میں منعقدہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور پارلیمان میں نمائندگی کی حامل دوسری تین جماعتوں میں سے کوئی بھی اس کے ساتھ مخلوط حکومت میں شمولیت پر آمادہ نہیں ہوئی ہے جس کے بعد صدر کے پاس قبل از وقت انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔
    جدید ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات کے بعد جیتنے والی جماعتیں مخلوط حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہی ہیں اور ملک میں قبل از وقت نئے انتخابات کرانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی میں یکم نومبر کو نئے عام انتخابات کے انعقاد کی توثیق Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top