• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, August 4, 2015

    ایرانی عوام کی مزاحمت مذاکرات میں کامیابی کا سبب ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے مقابل ایرانی عوام کی مزاحمت کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کا سبب قرار دیا ہے ۔
     سید عباس عراقچی نے پیر کے روز تہران میں صحافیوں اور یونیورسٹی محقیقن کے ساتھ ایک نشست میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے مقابل ایرانی عوام کی دلیرانہ مزاحمت اور مشکلات سے مقابلہ منطقی اور با مقصد مذاکرات میں بڑی طاقتوں کی طرف سے ایرانی مطالبات تسلیم کئے جانے کا سبب بنا- انہوں نے سروے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی اکثریت نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں اپنی حمایت کا اظہار کیا اور کر رہی ہے- عباس عراقچی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں مختلف نظریات کے علمی جائزے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نتائج کا مختلف بین الاقوامی، علاقائی اور داخلی زاویوں سے بھی جائزہ لے سکتے ہیں ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی عوام کی مزاحمت مذاکرات میں کامیابی کا سبب ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top