• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 5, 2015

    قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے رہنما مستعفی


    قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اپنے امیر اور قائد ملا محمد عمر کی موت کے اعلان کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
    اپنے ایک بیان میں سیاسی دفتر کے سربراہ سید محمد طیب آغا نے کہا کہ تنظیم اپنے تمام امور بشمول نئے سربراہ کا انتخاب افغانستان کے اندر ہی طے کرے۔
    نامہ نگاروں کے مطابق ان کا استعفیٰ بظاہر ملا عمر کی موت کے بعد تنظیم میں تقسیم کے پیش نظر آیا ہے۔
    خیال رہے کہ ملا عمر کی موت کے بعد گذشتہ ہفتے افغان طالبان کی شوریٰ نے پاکستان میں ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر مقرر کیا تھا لیکن طیب آغا نے اپنے بیان میں ان کا براہِ راست کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے رہنما مستعفی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top