• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    تُرک فضائیہ کی بمباری سے ایک ہفتے میں 260 کُرد جنگجو ہلاک

    ترکی کی فضائیہ کی جانب سے علیحدگی پسند کرد تنظیم کردستان لیبر پارٹی "پی کے کے" کے شمالی عراق اور ترکی کے اندر مختلف ٹھکانوں پر بمباری میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 260 کرد جنگجو ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
    ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائیہ کی بمباری کےنتیجے میں علاحدگی پسند کردوں کے کئی اہم رہ نمائوں کو بھی ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں علاحدگی پسندوں کے حامی کرد لیڈر صلاح الدین دمرطاش کا ایک بھائی بھی شامل ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح الدین دمرطاش کا بھائی نور الدین دمرطاش شمالی عراق کے ایک پہاڑی علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ ترک فضائیہ کے طیاروں نے لیبر پارٹی کے حامیوں بالخصوص عراق میں کردوں کی پشتی بان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تُرک فضائیہ کی بمباری سے ایک ہفتے میں 260 کُرد جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top