نیم خودمختار عراقی
صوبہ کردستان کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ترکی کی سیھان بندرگاہ خام تیل پہنچانے
والی پائپ لائن پر سبوتاژ حملے کے نتیجے میں خام تیل کی سپلائی مکمل طور پر منقطع
ہو گئی ہے۔
اتوار کے روز علاقائی حکومت کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ حملوں سے کردستان کی علاقائی حکومت کو 250 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا
ہے۔
گذشتہ ہفتے ہونے والی سبوتاژ کارروائیوں کے نتیجے میں کرکوک اور
کردستان سے سیھان تیل کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، تاہم ایک شپنگ ایجنٹ نے بعد میں
بتایا کہ ایک متبادل بائی پاس کے ذریعے تیل فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
گیا۔

0 comments:
Post a Comment