• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    نینوی میں 2000 عراقی داعش کے ہاتھوں قتل: العبیدی

    عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے 'کہ انتہا پسند تنظیم 'داعش' کے ہاتھوں شمالی عراق کی گورنری نینوی میں 2000 عراقی ہلاک کئے جا چکے ہیں۔' 'داعش' کے جنگجووں نے اس علاقے کو ایک عرصے سے طاقت کے زور پر اپنے زیر نگیں کر رکھا ہے۔
    وزارت کے حکام اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ یہ ہلاکتوں کی یہ واردات کب اور کیونکر ہوئی۔ نیز فوری طور پر حکومتی دعووں کی بھی تاکید نہیں ہو سکی۔
    عراق کے شمال اور مغرب میں بڑے علاقوں پر 2014 سے شامی سرحد پار کر کے آنے والے داعش کے جنگجووں کا قبضہ ہے۔
    نینوی کے صدر مقام موصل میں مردہ خانہ ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا جمعہ کے روز جن ہلاکتوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ گذشتہ چھ ماہ کی مدت کے دوران ہوئیں۔
    ذرائع کے مطابق اکثر افراد کو چوری جیسے عمومی نوعیت کے جرائم میں مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا اور اس کا نشانہ بننے والے افراد کو دفن کر دیا گیا۔ تاہم دو صحافیوں، عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی نعشیں جمعہ کے روز مردہ خانہ لائی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ داعش نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے ہیں جن میں تنظیم کی ہٹ لسٹ پر موجود افراد کے نام شائع کئے گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نینوی میں 2000 عراقی داعش کے ہاتھوں قتل: العبیدی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top