امریکی کانگریس نے عراق
اوربعض دوسرے ملکوں کی فوجی امداد سےمتعلق ایک نئے متنازعہ بل کی منظوری دی ہے، جس
میں عراق کی امداد کو بعض شرائط کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔
کانگریس کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں یہ بل ’’میک تھورنبیری‘‘
نامی ایک سینیٹر نے پیش کیا ہے۔ ایسا ہی ایک بل کچھ عرصہ پیشتر امریکا کے اتحادی
پاکستان کے لیے بھی منظور کیا گیا تھا جو’’کیری لوگر‘‘ بل کے نام سے مشہور ہوا۔ اس
بل میں پاکستان کو دی جانے والی امداد بھی بعض غیر ضروری شرائط کے ساتھ مشروط کی
گئی تھی۔

0 comments:
Post a Comment