• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 2, 2015

    مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ

    مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ


    مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اخوان المسلمین کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے فائر کئے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔الوفد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ مصر کی سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمین نے جمعے کے روز دارالحکومت قاہرہ کی سڑکوں پر پھر احتجاجی مظاہرہ کیا جو پولیس کے تشدد کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے قاہرہ کے عین الشمس علاقے میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔ مظاہرین نے پولیس تشدد کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا۔  مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کے دن صوبہ الشرقیہ میں بھی اخوان المسلمین کے سیکڑوں حامیوں نے مظاہرہ کیا۔  پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top