شام کے صدر بشار الاسد
کی فوج کو پچھلے چند ماہ سے باغیوں کےہاتھوں پے درپے شکست کا سامنا ہے۔ حال ہی میں
ایک ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں شامی فوج کے کرنل سہیل الحسن صدر بشار
الاسد سے ٹیلی فون پر بات کررہے ہیں اور ان سے محاذ پر باغیوں کے ہاتھوں بدترین
شکست کے بعد جنگی سامان بھجوانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
کرنل سہیل الحسن بشارالاسد کے ایک قابل اعتماد اور ’بہادر‘ افسر
سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی بہادری ہی کی بنیاد پرانہیں’’نمر‘‘ یعنی ’’چیتا‘‘کہا جاتا
ہے۔انہیں مخالفین پر بیرل بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔محاذ جنگ
پر لوٹنے کے لیے مدد کی اپیل سے اندازہ ہوتا ہے کہ بشارالاسد کا یہ ’’شیر‘‘ بھی
باغیوں کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہوا ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں انہیں صدر بشارالاسد سے محاذ جنگ پر گولہ بارود
بھجوانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت آٹھ سو فوجی بے سروسامانی
کے عالم میں ہیں۔ ہم حکومت کی جانب سے گولہ بارود کے پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment