• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, April 4, 2017

    جنرل راحیل کی اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے پر ایران کو تحفظات

    پاکستان میں مقرر ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب کی قیادت میں انتالیس اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس فوجی اتحاد سے مطمئن نہیں ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جنرل راحیل شریف کواس اتحاد کی قیادت سنبھالنے کے لیے  این او سی جاری کرنے سے قبل ایرانی حکام سے رابطہ کیا تھا لیکن اس رابطے میں اس بات کا اشارہ نہیں دیا گیا تھا کہ ایران اس فیصلے سے مطمئن بھی ہے یا اس نے اس تقرر کو قبول کر لیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنرل راحیل کی اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے پر ایران کو تحفظات Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top