• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 3, 2015

    کویت کی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل کی مذمت


    کویت کی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل کی مذمت



     کویت نے فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک مکان کو نذرآتش کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کو زندہ جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو براہ راست ننھے بچے کا قاتل قرار دیا۔ کویت کے وزیرخارجہ شیخ خالد الصباح نے کہاکہ فلسطینی بچے کو زندہ جلاکر قتل کرنا ایک وحشیانہ، مجرمانہ، انسانی اخلاق وقانون سے گری ہوئی حرکت ہے اور صہیونی ریاست اس کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینی بچے کے بہیمانہ قتل کی کی تحقیقات کرانے اور فلسطینیوں کو یہودی دہشت گردوں کے حملوں سے بچانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت کی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل کی مذمت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top