• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 5, 2015

    یمنی صدر منصور ہادی کا پورے ملک کو آزاد کرانے کا عزم


    یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ پورے ملک کو آزاد کرانے تک پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔
    سعودی دارالحکومت الریاض میں جلاوطن یمنی صدر نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے خلاف حالیہ کامیابیاں جنوبی مزاحمت کے ارکان اور قومی فوج کی بدولت ممکن ہوئی ہیں۔
    یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر منصور ہادی ملک میں ہونے والی پیش رفت کا باریکی بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔صدر ہادی کی وفادار فورسز نے سوموار کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اڈے العند پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور شدید لڑائی کے بعد ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کو شکست دے دی ہے۔
    العند ائیر بیس پر قبضے کے بعد وہاں سے تعز شہر کی جانب جانے والی شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے۔العند سے شمال میں واقع اس شاہراہ پرحوثی ملیشیا کی ہادی حکومت کے حامی مقامی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں۔ العند اور اس کے نواح میں تازہ لڑائی میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے بیسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمنی صدر منصور ہادی کا پورے ملک کو آزاد کرانے کا عزم Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top