• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 5, 2015

    امریکا کے تربیت یافتہ پانچ شامی باغی النصرۃ محاذ نے پکڑ لیے

    شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ نے امریکا کے تربیت یافتہ پانچ اور شامی باغیوں کو ایک گاؤں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ النصرۃ محاذ کے جنگجوؤں نے ترکی کی سرحد کے نزدیک شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع گاؤں قاح میں بے گھر افراد کے لیے قائم ایک کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور ڈویژن 30 سے تعلق رکھنے والے پانچ باغیوں کو پکڑ کر ساتھ لے گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکا کے تربیت یافتہ پانچ شامی باغی النصرۃ محاذ نے پکڑ لیے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top